مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : باجوڑ میں مسلم لیگ ن کے رہنما وحید خان کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت وحید خان گھر پر موجود نہیں تھے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔