بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، انہوں نے ایف سی کیلئے 10 ارب روپے کی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکواٹرز میں آنا میرے لئے اعزاز ہے، مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، بلوچستان تنہا نہیں ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار,امریکی صدر سے ملاقات کا امکان
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، ایف سی کے جوان ملک کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے، سکیورٹی اہلکار جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے قربانی دینے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے، پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں۔
افغانستان میں مردانہ لباس پہن کر کام کرنے والی نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا
مریم نواز نے کہا کہ اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جب تک ہم ایک قوم کی طرح ہیں، دشمن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے، ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والا ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کر رہے ہیں، ہم نے مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے، مضبوط مؤقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیہ کو رد کرنا ہے، ہمیں تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمنوں کا قلع قمع کر رہی ہیں، پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی، دشمن اپنے بیانیے کے ذریعے ہماری صفوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے، بلوچستان میں سکیورٹی کے لئے ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانا ضروری ہے، پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام فورسز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جس سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پنجاب میں سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پنجاب میں دھنگا فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہماری عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام آباد میں عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے ملک دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، عبادت گاہ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا، دہشت گردوں کا خاتمہ مضبوط اور ابہام سے پاک اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا گیا، پنجاب میں شر پسند عناصر نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مخصوص ٹولوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب لے کر پٹرول بم تھما دیئے، اپنے ملک اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے۔
گوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2 سمگلرز گرفتار
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پاکستان کی مریم نواز نے کہا کہ ایف سی کے لئے
پڑھیں:
قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
سائنس دانوں نے پہلی بار قاتل وہیل (اورکا) کے ایک ایسے غیرمعمولی رویے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ مردہ سن فش کو زور دار ٹکر مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محققین بتاتے ہیں کہ یہ عمل یا تو خوراک کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اورکا محض تفریح کے لیے ایسا کرتی ہوں۔
امریکی غیر سرکاری تنظیم ’بینیتھ دی ویوز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اورکا وہیل سن فش کی دم کو پکڑے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوری طاقت کے ساتھ اس پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلی کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں۔
محقق کیتھرین آئرس کے مطابق یہ سن فش پہلے ہی مردہ تھی اس لیے یہ شکار کرنے کا عمل نہیں تھا۔
Killer whales: orcas blow fish to bits, study finds.
Video from US-based NGO Beneath The Waves shows an orca holding the tail of a sunfish, while another whale charges with full force into the already dead fish, which explodes into pieces – possibly an attempt to turn the fish… pic.twitter.com/ZK4ZUnSzMH
— AFP News Agency (@AFP) July 23, 2026
انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے اورکا وہیل مچھلی کو کھانے میں آسانی کے لیے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رہی ہوں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صرف کھیل رہی ہوں، کیونکہ اورکا وہیل اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں۔
کیتھرین آئرس نے کہا کہ اورکا اکثر اپنے شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اپنے گروہ کے دیگر ارکان خصوصاً بچوں اور کم عمر وہیلوں کے ساتھ بھی بانٹتی ہیں۔
یہ غیرمعمولی مناظر سال 2024 اور سال 2025 کے دوران خلیج کیلیفورنیا میں دو مختلف مواقع پر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیلات سائنسی جریدے فرنٹیئرز اِن ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: جرمنی میں ساحل پر پھنسے ہمپ بیک وہیل کو بچانے کی دوڑ، ریسکیو آپریشن جاری
تنظیم اوشن کیئر کے ڈائریکٹر برائے سائنس مارک پیٹر سیمنڈز نے اس رویے کو انسانوں کی اجتماعی دعوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ کھانے کے دوران سماجی روابط بھی قائم رکھتے ہیں اسی طرح اورکا وہیلوں میں بھی خوراک بانٹنے کا عمل سماجی تعلقات کا حصہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاید یہ اسی طرح ہو جیسے کسی رسمی دعوت میں میزبان گوشت کاٹ کر دوسروں میں تقسیم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اورکا وہیل دنیا کے ذہین ترین سمندری شکاریوں میں شمار ہوتی ہیں اور شکار کے لیے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی انہیں برف کے بڑے ٹکڑوں پر موجود سیل مچھلیوں کو گرانے کے لیے اجتماعی طور پر لہریں پیدا کرتے دیکھا جا چکا ہے تاکہ انہیں آسانی سے شکار کیا جا سکے۔
تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آ چکا ہے کہ بعض اورکا وہیل مردہ سالمن مچھلیوں کو اپنے سروں پر رکھتی ہیں تاہم اس عجیب رویے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا
گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سیلش سی میں رہنے والی شدید خطرے سے دوچار اورکا وہیلوں کو سمندری گھاس کے ٹکڑے توڑ کر ایک دوسرے کی صفائی اور جسم رگڑنے کے لیے بطور آلے استعمال کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔
ویسٹرن آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ریبی کا ویلارڈ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں نے کہا کہ یہ مشاہدہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اورکا وہیل انتہائی ذہین مخلوق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس طرح کی تحقیقات لوگوں میں ان طاقتور سمندری شکاریوں کے لیے مزید احترام پیدا کریں گی۔
تحقیق کے مطابق سن فش دنیا کی سب سے بڑی ہڈی والی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے جس کا وزن 2 ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا چپٹا جسم اور منفرد ساخت اسے دیگر مچھلیوں سے ممتاز بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں وہیل اور ڈولفن کی 27 اقسام کی موجودگی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بحری امور
ماہرین نے واضح کیا کہ سن فش عام طور پر اس طرح ٹکڑوں میں نہیں بکھرتی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اورکا وہیل کی ٹکر غیرمعمولی طور پر طاقتور تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورکا وہیل دلچسپ تحقیق سن فش قاتل وہیل کلر وہیل وہیل پر تحقیق وہیل کی سن فش کو ٹکر