دشمن کی سازشیں ناکام ہونگی، دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، پاسداران انقلاب کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے حالیہ چیلنجز اور دشمن کی مبینہ سازشوں کا ذکر کیا اور انہیں ایران کی دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کی واضح مثال قرار دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 47 برسوں کے دوران ایران کو مختلف نوعیت کے دباؤ اور حملوں کا سامنا رہا، مگر ہر بار دشمن کو ناکامی ہوئی۔
سپاہ پاسداران نے اپنے پیغام میں حالیہ کشیدگی، 12 روزہ جنگ اور دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد ایران کو کمزور کرنا اور اندرونی طور پر تقسیم پیدا کرنا تھا، تاہم ایرانی قوم کی بیداری، اتحاد اور دفاعی تیاری نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
بیان میں عالمی طاقتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایران کو ماضی کی غلامی کی طرف دھکیلنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، لیکن باشعور ایرانی قوم اس حقیقت سے آگاہ ہے اور ایسے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
سپاہ پاسداران نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنی عسکری تیاری اور دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا اور ملک کی سلامتی کے خلاف ہر اقدام کا بروقت جواب دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی دفاعی قوت محض عسکری طاقت تک محدود نہیں بلکہ عوامی حمایت اور قومی وحدت اس کی اصل بنیاد ہیں۔
پیغام کے اختتام پر ایرانی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں اور تقریبات میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ایرانی قوم اپنے قومی اقتدار، آزادی اور وحدت پر متحد ہے۔
دوسری جانب خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے کی بدلتی صورتحال میں ایران کے داخلی بیانیے کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ