گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

گلگت بلتستان کےسابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع،سابق وزرافاتح اللہ خان،حاجی شاہ بیگ،شمس اللہ حق،مولاناسلطان رئیس،سابق وزیردلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےپارٹی میں شمولیت پرمفلرپہنائے، پارٹی  پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا،اس موقع پرانکاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہورہی ہے،استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کرےگی،آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی،خوشحالی اورروزگارکی فراہمی ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے،انشاء اللہ جلد اسکی تفصیلات پیش کریں گے۔

بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز

عبدالعلیم خان نے مزید کہاپوری پارٹی اپنےگلت بلتستان کےبھائیوں کےساتھ کھڑی ہوگی،پورے پاکستان سے ہمارے لوگ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم میں شریک ہوں گے،گلگت بلتستان کےپاس اتنےذرائع  ہیں کہ وہ وفاق کی مدد کرسکے، گلگت بلتستان سے اربوں ڈالرصرف سیاحت سےآسکتے ہیں،ہم ٹول پلازوں سے اربوں روپے کما سکتے ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی پارٹی میں شمولیت گلگت بلتستان کے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار