بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل میں کردار کیلئے وزن بڑھانے کے بعد انہیں خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم دنگل کے لیے وہ روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لیتی تھیں، جب شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادی رہ گئیں جس سے ان کا تعلق خوراک کے ساتھ بے حد الجھ گیا اور وہ کھانے کی بیماری ’بلومیا‘ کا شکار ہوگئیں۔

فاطمہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھیں اور بعد میں خود کو قے کرنے پر مجبور کردیتی تھیں تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی خود کو کھانے سے بالکل روک دیتی۔

اداکارہ کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا شکار رہیں اور انہیں کافی وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف