اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقی سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔