فیشن ڈیزائننگ یونیورسٹی میں بڑا سکینڈل؟ سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سخت ایکشن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرپرسن بشریٰ انجم بٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کی وائس چانسلر سے متعلق معاملات زیرِ غور آئے۔
اجلاس کے دوران عبوری وائس چانسلر طیبہ بھی شریک ہوئیں تاہم چیئرپرسن کمیٹی نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اجلاس میں بلایا نہیں گیا اور ان کی موجودگی ضروری نہیں۔
چیئرپرسن بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ کمیٹی کے پاس وائس چانسلر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کافی شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ خاتون گزشتہ 25 برس سے بطور وی سی تعینات ہیں اور ان کے خلاف انکوائری بھی جاری ہے۔
چیئرپرسن نے مزید کہا کہ انکوائری کے باوجود طیبہ کو عبوری وائس چانسلر تعینات کیا گیا، جبکہ انہیں دو کروڑ روپے سے زائد کے انکریمنٹس بھی دیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزارت کی جانب سے وی سی کو نوازا گیا جس سے پارلیمان کی تضحیک ہوئی۔
بشریٰ انجم بٹ کا کہنا تھا کہ اگر وزیر تعلیم کمیٹی کو عزت نہیں دیں گے تو سیکریٹری تعلیم سے بھی تعاون کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وائس چانسلر کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا شفاف انکوائری ممکن نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق اجلاس میں بولنے والوں کے خلاف بھی وی سی کی جانب سے کیس دائر کیا گیا ہے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ عبوری وی سی کی تعیناتی کے لیے منظوری حاصل نہیں کی گئی اور وزیر تعلیم نے یہ ایجنڈا ایوانِ صدر کو بھی نہیں بھجوایا۔ اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ صدرِ مملکت کی منظوری کے بغیر تعیناتی ممکن نہیں۔
اجلاس میں سینیٹر خالدہ اطیب نے انکشاف کیا کہ کراچی میں پریسٹن یونیورسٹی تسلیم شدہ نہیں ہے۔
اجلاس کے اختتام پر سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ملک بھر کی جامعات کے دورے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کی کس صوبےمیں کتنی نمائندگی ہے ؟تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر پاک فوج کی کس صوبےمیں کتنی نمائندگی ہے ؟تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر کس صوبے سے کتنے فوجی شہید ہوئے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں اعدادوشمار پیش کردیے پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا آغاز عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف