امن کیلیے فوج کے بعد ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-8-17
بدین (نمائندہ جسارت ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے زیر اہتمام جمخانہ ہال میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کسی طور بہتر نہیں ہو رہی، بے امنی روز بروز بڑھ رہی ہے اور حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ فوج کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور سندھ کے لیے الفاظ سے نہیں بلکہ خون دے کر قربانیاں دی ہیں۔ میں نے اپنے والد کی میت خود اٹھائی ہے، ہماری قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب قیادت کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، روزگار، امن اور صحت کی اچھی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ سندھ کی حالت انتہائی افسوسناک ہو چکی ہے، دو سال سے کم عمر کے معصوم بچے اغوا ہو رہے ہیں، چار سال کی بچیوں سے زیادتی جیسے غیر انسانی واقعات ہو رہے ہیں۔ کارونجھر جیسا تاریخی اور قدرتی ورثہ محفوظ نہیں، جزیرے محفوظ نہیں، دریا ڈاکوؤں کی گرفت میں ہیں۔ میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے، لوگ علاج نہ ہونے سے اسپتالوں میں مر رہے ہیں جب کہ سندھ میں 40 لاکھ سے زائد بچے تاحال تعلیم سے محروم ہیں، جو حکمرانوں کی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ وفاقی حکومت سمیت سندھ حکومت جعلی مینڈیٹ پر بنتی ہے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی۔ جمعیت علمائے اسلام نے سندھ میں امن کے لیے امن مارچ کیا لیکن حکمران جماعت کے ایم پی اے اور ایم این ایز نہیں چاہتے کہ سندھ میں امن قائم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امن، انصاف اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور حکمرانوں کی نااہلی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا اس موقع پر ضلع بدین کے امیر عبدالواحد فاروقی، جنرل سیکرٹری مولانا فتح محمد مہیری، سیکرٹری اطلاعات چودھری رفعت نوید بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام سندھ کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔