Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:26:35 GMT

جاتی سردی پھر لوٹ آئی، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی!

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

جاتی سردی پھر لوٹ آئی، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی بالائی علاقوں میں برف باری نے پہاڑوں کو ایک بار پھر سفید چادر اوڑھا دی۔

گزشتہ ماہ شدید ترین سردی کے بعد موسم معتدل ہونا شروع ہوا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

جاتے جاتے سردی نے دوبارہ آ کر قدرتی مناظر کو ایک بار پھر دلکش روپ دے دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری نے وادیوں کو سفید چادر میں لپیٹ دیا ہے، جیسے پہاڑ اور درخت برف کے موتیوں سے سج گئے ہوں۔

مانسہرہ کے میدانوں میں ہلکی بارش نے فضاؤں کو خوشگوار اور تازگی سے بھر دیا ہے۔ شوگران، ناران اور کاغان میں سفید برف نے قدرتی جنت کی تصویر پیش کی۔ مری، گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں رات کے وقت برف نے ماحول کو جادوئی بنا دیا ہے۔

اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔ پشاور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شہری زندگی میں بھی موسم کی تازگی گھول دی ہے۔

کراچی میں چند روز موسم گرمی کی طرف جاتے جاتے پلٹ آیا ہے اور آج شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے بعد بیشتر افراد نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیا ہے

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی