data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کو گروئن انجری لاحق ہوئی ہے، جس کے باعث طبی ماہرین نے انہیں فوری آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ چوٹ سنگین صورت اختیار نہ کر لے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو بطور بیک اپ سری لنکا طلب کر لیا ہے، تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈکپ کے باضابطہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں صرف ضرورت پڑنے کی صورت میں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مچل مارش کی عدم موجودگی میں آج ہونے والے اہم میچ میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ہی ایک اور بڑا دھچکا لگ چکا ہے، جب اسٹار فاسٹ بولر اور سابق کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے، جس سے ٹیم کے بولنگ اٹیک کی طاقت متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں کینگروز ٹیم کس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مچل مارش کے باعث

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا