بلوچستان میں استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان تنہا نہیں ہے۔ ہم سب اسکے شانہ بشانہ ہیں۔ دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنیکی سازش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے۔ مضبوط مؤقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیے کو رد کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، بلوچستان تنہا نہیں ہے۔ ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔ دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اگر ہم متحد رہیں گے تو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے وہ پاکستان کا بدترین دشمن ہے۔
انہوں نے ایف سی سے متعلق کہا کہ مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ایف سی کے جوان ملک کے لئے قربانی پیش کر رہے ہیں۔ ملک کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں۔ سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہراؤں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دنگا فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان