لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عمل درآمد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ پنگ گیمز میں 3 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جبکہ حکومت کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مشکل حالات اور چیلنجز سے گھبرانا نہیں چاہیے۔مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں کی جانب سے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عورت ملک، صوبہ، انڈسٹری اور وزارت چلا سکتی ہے۔ بلکہ ایک عورت وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔ عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ سال 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اور 2026 میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عملدرآمد کیا گیا۔ جبکہ پنجاب کے عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز وزیر اعلی سکتی ہے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا