حضرت لعل شہباز قلندر کے سالا عرس پر مثالی سیکیورٹی، آئی جی سندھ کا افسران کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کراچی:
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ضلع جامشورو کے شہر سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے عرس کے دوران فول پروف سیکیورٹی، مؤثر نظم و ضبط اور مثالی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
شاندار سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو، ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا سمیت ان کی پوری ٹیم کو بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔
اب بھی 3 یا 4 مغوی کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، آئی جی سندھ
کچے کے ڈاکو مسلسل حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے تھے، آئی جی سندھ
اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تناظر میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج تھا، تاہم سندھ پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کا پرامن اور کامیاب انعقاد سندھ پولیس کی اجتماعی محنت اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔
آئی جی سندھ نے دادو کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تمام تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھے گی اور کچہ ایریا کو مکمل طور پر کلیئر کر کے ریاستی رِٹ قائم کی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔