کوئٹہ: ساڑھے 11 کروڑ روپے کی ڈکیتی واردات میں ملوث سی ٹی ڈی افسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کٹ پیس مارکیٹ میں 2 ماہ قبل ہونے والی 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث سی ٹی ڈی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سی ٹی ڈی کے انسپکٹر اورنگزیب کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، واردات میں ملوث پولیس سپاہی محمود اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی حبیب کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گرفتار انسپکٹر اورنگزیب کھوکھر کو 3 روزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی پولیس افسران اور گینگ نے مل کر کی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ سال ماہِ دسمبر میں تھانہ سٹی کی حدود کٹ پیس مارکیٹ میں رپورٹ ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: واردات میں ملوث ڈکیتی کی
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔