وفاق المدارس الشیعہ کے وفد کی شہدائے اسلام آباد کی قبور پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وفد نے نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور سانحہ ترلائی جامعہ مسجد خدیجہ الکبری سلام اللہ علیہا میں جمعہ کے دن ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اور علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا خصوصی سلام پہنچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہداء ترلائی کے خانوادہ سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں ان عظیم نمازی شہداء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی وفد جس میں علامہ سید مرید حسین نقوی مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و ناظم اعلی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی فرزند ارشد علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مرکزی مسئول نصاب کمیٹی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و مدیر جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد مولانا قیصر عباس ساقی نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور سانحہ ترلائی جامعہ مسجد خدیجہ الکبری سلام اللہ علیہا میں جمعہ کے دن ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اور علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا خصوصی سلام پہنچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہداء ترلائی کے خانوادہ سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں ان عظیم نمازی شہداء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علماء کے وفد نے شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاق المدارس الشیعہ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی