قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام دیتے۔ آج خواجہ آصف نے برادران یوسف کا کردار ادا کیا اور سوال اٹھایا کہ آپ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں ہمارے دشمن ہیں، ہمارے گھروں پر قبضہ ہوا اور ہم غدار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے آپ ہیں اور غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں اور کلبھوشن کے خلاف آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں بھارت نے آپ کے موقف کو اپنایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افواج کے کندھے پر بیٹھ کر کوئی سیاست نہ کریں، خواجہ آصف نے آج تقسیم پیدا کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار