data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جمرود:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اقتدار ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، آج کسی اور کی باری ہے تو کل ہماری بھی آ سکتی ہے، ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر وہ پالیسی مسترد کی جائے گی جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔

گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جمرود میں اپلائیڈ سائنسز کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمرود کو ماضی میں دانستہ طور پر ترقی سے محروم رکھا گیا، اب خیبر اور ضم اضلاع کو تعلیم اور ترقی کے میدان میں آگے لایا جائے گا، عمران خان کے وژن کے مطابق انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، ماضی میں نوجوانوں کو “ب سے بندوق” سکھایا گیا لیکن اب “ق سے قلم” کا سبق دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے قومی میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض چینلز خیبرپختونخوا کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں، بڑے مالی اسکینڈلز پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے جبکہ صوبائی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کو ناحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرنے کے باوجود اجازت نہیں دی جا رہی، اگر آئینی اور قانونی راستے بند کیے گئے تو پرامن احتجاج کیا جائے گا، تاہم احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، انہیں متعدد بار اڈیالہ جیل جانے سے روکا گیا اور پاسپورٹ کو اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا، اگر وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو عام شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے تمام کالجز کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمرود میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس، روبوٹکس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ جیسے جدید پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور پہلی بار کالجز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبز اور لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر عالمی ترقی کا مقابلہ ممکن نہیں، اس لیے نوجوانوں کو بندوق نہیں بلکہ قلم کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔

پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y

— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل

ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم