اسلام آباد: (نیوزڈیسک) خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعل سازوں کے لیے جنت بن گئے، کس ملک سے کتنے پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ملک کو بدنام کرنے والے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

متحدہ عرب امارات سے 6794، عمان سے 2537، بحرین سے 786 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔

بھیک مانگنے پر 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 767، یو اے ای سے 10، قطر سے دو اورعمان سے ایک بھکاری ڈی پورٹ ہوا۔

منشیات میں ملوث 1 ہزار 25، چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

منشیات میں ملوث 1 ہزار 25، چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

غیر قانونی داخلے پر 4872 پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا جبکہ گمشدہ پاسپورٹ ہونے پر 1933، بلیک لسٹ ہونے پر 1639 پاکستانی ڈیپورٹ ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار