مختلف مقدمات میں 342 ارب روپے منجمد ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں 342 ارب روپے منجمد ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک انقلابی اور تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور نئے نظام سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں آن لائن سیل ڈیڈ کی تکمیل ممکن ہوگی۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن دفاتر میں ذاتی حاضری سے استثنا حاصل ہوگا جب کہ نادرا سے منسلک ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے بائیومیٹرک اور چہرے کی تصدیق ممکن ہوگی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ پراپرٹی فراڈ کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ای اسٹیمپنگ نظام کو سندھ کے اپنے آئی ٹی ادارے سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے سپرد کرنا صوبے کی ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 سالہ سروس معاہدہ 7 ملین روپے ماہانہ جب کہ سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای اسٹیمپنگ نظام سے ریونیو وصولی کا نظام بہتر ہوگا جبکہ ای اسٹیمپنگ سے موبائل ایپ، پیپر لیس اسٹیمپ ڈیوٹی اور ٹو فیکٹر تصدیق جیسی جدید سہولیات سے شہریوں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جدید فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے قیام سے زرعی معیشت کو تقویت ملے گی ۔ اسی طرح لاڑکانہ میں 4.
غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم
منصوبے میں کسانوں اور تاجروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے باؤنڈری وال، جدید ڈرینیج سسٹم، انتظامی بلاک، طبی سہولیات، بینکنگ سروسز اور گرین بیلٹ شامل ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 342 ارب روپے 635 مقدمات میں بینک گارنٹیوں کی صورت میں منجمد ہیں جس سے ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں۔
ہالی وڈ فلم پراجیکٹ ہیل میری عید الفطر پر پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹی نینس آف انفرا اسٹرکچر سیس کے تنازع کے جامع تصفیے کی منظوری دی ہے جس کے تحت تسلیم شدہ واجبات کا 15 فیصد 3 مراحل میں ادا کیا جائے گا جب کہ باقی رقم 12 مساوی سالانہ اقساط میں وصول کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت ری ایکسپورٹ پر مکمل استثنا دے کر تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت انڈس ڈیلٹا میں محفوظ مینگروز کے رقبے میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ضلع سجاول کی 405,002 ایکڑ انٹر ٹائیڈل زمین کو پروٹیکٹڈ فاریسٹ قرار دیا گیا ہے جو سمندری طوفانوں اور مدوجزر کی لہروں کے خلاف قدرتی ڈھال ثابت ہوگی۔
حیدر علی ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق 25 فیصد جنگلاتی رقبہ ہونا چاہیے جب کہ سندھ میں اس وقت صرف 10 فیصد رقبہ محفوظ یا ریزروڈ فاریسٹ ہے۔ اس فیصلے سے انڈس ڈیلٹا میں پہلے سے محفوظ 566,298 ہیکٹر رقبے میں مزید اضافہ ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ میمن نے کہا ارب روپے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔