انٹر سالانہ امتحانات، داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی، اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔دو گنا فیس کے ساتھ 24 فروری تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا، تین گنا فیس کے ساتھ 9 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جمع کرانے کی تاریخ میں سالانہ امتحانات تاریخ میں توسیع داخلہ جمع
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔