Jang News:
2026-06-02@22:52:55 GMT

ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

فائل فوٹو 

ڈیرہ اسماعیل خان میں وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں نے دوران آپریشن  پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ  خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

فائل فوٹو

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔

نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا