اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، ہرگز نہیں دیا، اگر کسی نے ان کے لفظ ’’ٹھیک‘‘ کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ میں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹرایکشن ہوا، وہ سب سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں  نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، سیل کا معائنہ بھی کیا، لیکن بانی کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور بانی کی بہن علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے میری پوزيشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔خیال رہے کہ سلمان صفدر نے گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی، اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا، بانی پی ٹی آئی کی کیسی صحت ہے، جس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ’’ٹھیک‘‘۔سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور