سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ واش روم میں گر کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر کے واش روم میں گر کر زخمی ہوگئے۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) باجوہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے کے باعث انہیں جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں جبکہ سر پر بھی زخم آیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔