Express News:
2026-07-24@00:46:43 GMT

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر آج بھی بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی توقعات سے زائد بہتری سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کے دعوے، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی نمو کی بنیاد پر آنے والے مہینوں ترسیلات زر کی ماہ وار 4ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقعات اور سال 2026 میں 42ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا مقرر کیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

حوالہ، اسمگلنگ، بلیک منی، اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اداروں کے کریک ڈاؤن سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا ۔

مزید پڑھیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.

5 ارب ڈالر موصول

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر27 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بھی آگئی لیکن قدر گھٹتے ہی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 71پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر تسلسل سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور جون 2026 تک سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر کی سطح پر  آنے کی پیشگوئی بھی ڈالر کی قدر پر اثرانداز رہی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں کی سطح پر میں ڈالر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے