مری کے گاؤں لوئر دیول میں لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکہ کوہسار مری کے گاوں لوئر دیول سے گم ہونے والے 14 سالہ لڑلے کی لاش برآمد کرلی، لڑکے کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

لڑکے سے مبینہ زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگی۔

پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ عبدالمعیز کو 10 فروری دوپہر 12 بجے اس کے والد نے دکان سے سگریٹ لینے بھیجا تھا جو گھر واپس نہ آیا، بہت تلاش کے بعد لواحقین نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ آج 11 فروری کو عبدالمعیز کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس کو بظاہر بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکے کی لاش لو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا اب اس میں قتل کی دفعہ شامل کرلی جائے گی جبکہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی، پولیس نے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے کے بعد

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا