ترلائی خودکش حملے پر قوم سوگوار، امداد کا اعلان: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترلائی کے اندوہناک واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے۔
ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ آمد پرشہدا کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادرنوجوان نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی، نوجوان کی قربانی کو قوم سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تفریق کی ناپاک سازش ناکام ہوگئی، اندوہناک واقعہ پرپوری قوم سوگوارہے، اوردل انتہائی دکھی ہے، اس برترین بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنےکی سازش تھی،مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنےکی ناپاک سازش کوناکام بنائیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عون عباس نےاعلیٰ درجےکی قربانی دی، وزیراعظم نے عون عباس کےلواحقین کوایک کروڑروپیہ دینےکا اعلان کیا جب کہ شہدا کی فیملیزکو 50 لاکھ روپے دے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے دہشتگردی کے واقعات کے متعلق تفتیش کی پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جب کہ شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور شہدا کے اعلیٰ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔