نیپرا نے 300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگادیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگادیے۔نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لگائےگئے ہیں، اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈگھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائدکیےگئے ہیں۔ 100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپےکردیےگئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیےگئے ہیں۔
2026 میں فسطائیت کا ایوارڈ سندھ حکومت کو جاتا ہے،حلیم عادل شیخ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے نان پروٹیکٹڈ صارفین فکسڈ چارجز عائد صارفین پر یونٹ تک
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔