پروٹیکٹڈ بجلی صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد، نیپرا نے بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کے نفاذ کے نئے اصول جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت اب 300 یونٹ تک کے صارفین پر بھی یہ چارجز عائد ہوں گے۔
نیپرا نے یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست پر کیا ہے۔ اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو تھے، لیکن نئے ضوابط کے مطابق اب پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں گروپ کے صارفین اس کے دائرے میں آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافہ، گھریلو صارفین پر 132 ارب روپے سالانہ اضافی بوجھ کا خدشہ، سینیٹ میں ہنگامہ
نیپرا کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے یہ چارجز 300 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ 100 یونٹ تک 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے اور 300 یونٹ تک 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے چارجز 400 روپے، 401 سے 500 یونٹ کے لیے 500 روپے، 600 یونٹ استعمال کرنے پر 675 روپے اور 700 یونٹ تک استعمال پر بھی 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی کے بعد 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کے گھریلوصارفین پر 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز عائد
نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے بچانے اور بجلی کی قیمتوں میں شفافیت لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بری خبر پروٹیکٹڈ بجلی صارفین نیپرا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروٹیکٹڈ بجلی صارفین نیپرا وی نیوز استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین فکسڈ چارجز عائد نان پروٹیکٹڈ کیے گئے ہیں صارفین پر صارفین کے یونٹ تک کے لیے
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :