کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد ہلاک، جبکہ 27 زخمی ہوگئے، حملہ آور نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں پولیس کے مطابق یہ خونریز واقعہ ایک سیکنڈری سکول اور گھر میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد سکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی سکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے، واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے حملے کے محرکات ابھی تک شناخت نہیں کئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک چھوٹے قصبے کیلئے تباہ کن ہے جہاں آبادی محض چند ہزار افراد پر مشتمل ہے، میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی اور حکام غم و صدمے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔