لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصنعت وتجارت پنجاب شافع حسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عزم ہےصوبے میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگے،پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی لائی جارہی ہے۔ سرمایہ کاروں کوانڈسٹری لگانےکیلئےصنعتی مراکزمیں پچاس سال کی لیز پرزمین فراہم کی جارہی ہے۔

 چوہدری شافع حسین نے تین روزہ سندرانڈسٹریل ایکسپو دوہزارچھبیس کا افتتاح کیا۔جہاں پانچ سوسےزائد سٹالزلگانےگئے ہیں۔ شافع حسین نے کہاچین کی سرمایہ کارکمپنیوں نےپنجاب میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری کررکھی ہے، چین اوردیگرممالک سےمزیدکمپنیاں بھی سرمایہ کاری کررہی ہیں، سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ان کاکہناتھاوزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلےمیں ایک لاکھ سے پانچ کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ کو گناہوں کی معافی کا ذریعہ نہ بنائیں,اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شافع حسین

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا