حکومتِ بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام، تصاویر اور کوائف اخبارات میں شائع کر دیے ہیں۔ کوئٹہ سے شائع ہونے والے بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر نصف صفحے کے اشتہار میں ان افراد کے سروں کی قیمت مقرر کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی، کالعدم بی ایل اے کی وحشیانہ کارروائی میں ایک بچے کے سوا خاندان کے تمام افراد شہید

اشتہار میں شامل افراد کے نام، عرفیت، مستقل اور عارضی پتے اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جبکہ ان کے بارے میں مستند اور قابلِ عمل معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ 25، 25 کروڑ روپے انعام بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب عرف کامریڈ بشیر اور مجید بریگیڈ کے کمانڈر رحمان گل عرف استاد مرید کے لیے رکھا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق ضلع نوشکی سے بتایا گیا ہے۔ اس سے قبل ان دونوں کے سروں کی قیمت بالترتیب 20 لاکھ اور 10 لاکھ روپے مقرر تھی، جس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے خلاف سرگرم بی ایل اے کو اسرائیل اور بھارت کی حمایت حاصل، حقیقت آشکار

فہرست میں شامل دیگر اہم ناموں میں ندیم عرف قمبر اور میر سفیر احمد عرف جیئند بلوچ شامل ہیں، جن کے لیے 15، 15 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اشتہار کے مطابق میر سفیر احمد کا تعلق مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ہے، جبکہ ان کی موجودہ رہائش افغانستان کے شہر قندھار اور ایک دوسرے ملک میں ظاہر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ہیبتان کا عارضی پتہ بھی افغانستان درج کیا گیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ علیحدگی پسند رہنماؤں حیربیار مری اور براہمداغ بگٹی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعام کی رقم نسبتاً کم، یعنی 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی مستند اور درست معلومات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے دو ہیلپ لائن نمبرز 1719 اور 1213 بھی جاری کیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اشتہار میں شامل تمام افراد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں اور عوامی تعاون کے حصول کے لیے ان کے نام اور تصاویر منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عوامی شراکت داری ناگزیر ہے اور اس اقدام سے سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد سر کی قیمت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد سر کی قیمت

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان

کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان