حکومت نے 39 افراد کے بارے میں مدد دینے والوں کیلئے 5 لاکھ روپے سے لیکر 25 کروڑ روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ رقم ایک ارب 38 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے 39 افراد کے نام اور تصاویر شائع کرتے ہوئے انہیں انتہائی مطلوب دہشت گرد قرار دیا ہے۔ مذکورہ افراد کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی ہے۔ جن میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب اور مجید بریگیڈ کے کمانڈر رحمان گل کے علاوہ حیربیار مری اور براہمداغ بگٹی جیسے نام بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے آج کوئٹہ کے بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر "انتہائی مطلوب دہشتگرد" کے عنوان سے نصف صفحے کا ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے، جس میں ان افراد کے نام، عرفیت، پتہ اور تصاویر شامل ہیں۔ اشتہار میں ان افراد کے بارے میں مدد دینے والوں کے لئے پانچ لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ رقم ایک ارب 38 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مستند، درست اور قابل عمل معلومات پر فوری کارروائی کی جائے گی، جبکہ اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ سب سے زیادہ انعام کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب عرف کامریڈ بشیر اور بی ایل اے کی ذیلی تنظیم "مجید بریگیڈ" کے کمانڈر رحمان گل عرف استاد مرید کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ جن کے سروں کی قیمت 25، 25 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کروڑ روپے افراد کے گیا ہے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف