Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:19:43 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرا دیا

 

کولمبو(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ سی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

شیرفین ردفورڈ نے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ روسٹن چیز نے 34 اور جیسن ہولڈر نے برق رفتار 33 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست، شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر 166 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سیم کرن سب سے زیادہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جیکب بیتھیل 33 اور فل سالٹ 30 رنز بناسکے۔ ٹی20 ورلڈکپ: ایک اور ایسوسی ایٹ ممبر کی زبردست کارکردگی، انگلینڈ صرف 4 رنز سے جیت سکا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گوڈاکیش موتی نے 3 جبکہ روسٹن چیز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا جبکہ اکیل حسین، روماریو شیفرڈ اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کے امکانات روشن ہوگئے۔

علم میں رہے کہ انگلینڈ کو نیپال کے خلاف بھی 4 رنز سے بمشکل کامیابی مل سکی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی