Jasarat News:
2026-07-24@00:55:44 GMT

ٹی20ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

ٹی20ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی ہے۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور ابتدائی 2 وکٹیں صرف 8 رنز پر گر گئیں۔ شائی ہوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ برینڈن کنگ صرف ایک رن بناسکے، اس کے بعد شمرون ہیٹمائر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

روسٹن چیز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ میچ کے اصل ہیرو شیرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے بھی 17 گیندوں پر 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ روومین پاول نے 14 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیم کرن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کے 197 ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ فل سالٹ نے 30 اور جوز بٹلر نے 21 رنز بنائے جب کہ جیکب بیتھل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی مگر دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔سیم کرن نے آخر تک مزاحمت کی اور 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 43 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

اس طرح پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز نے میچ 30 رنز سے جیت کر ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کرلی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز گیندوں پر انڈیز نے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی