سینیٹ قائمہ کمیٹی فوڈ سیکورٹی اجلاس میں دلچسپ صورتحال،ارکان ہنسی نہ روک سکے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین قائمہ کمیٹی CAMELL کی بجائے Camel یعنی اونٹ سمجھ کر بحث کرتے رہے۔جس پر ارکان اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
تفصیلات کے مطابق سید مسرور احسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں ایجنڈے کے دوران کمیونٹی ایکشن پلان فار مینجمنٹ آف سسٹین ایبل ایکوسسٹم لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ پر بحث ہوئی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی CAMELL کی بجائے Camel یعنی اونٹ سمجھ کر بحث کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں اونٹوں کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے کیا کام ہو رہا ہے؟ آپ وزارت کو سنجیدہ نہیں لے رہے اس لیے آدھی تفصیلات کے ساتھ آجاتے ہیں۔
وزیر مملکت فوڈ سیکیورٹی ملک رشید نے کہا کہ اونٹوں کی افزائش پر کام ہورہا ہے، اگلے اجلاس میں ساری تفصیلات دیں گے۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ڈی جی کیا تفصیلات بتائیں گے ان کو تو کیمل کی اسپیلنگ بھی صحیح سے نہیں آتی۔
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی آر سی) کے ممبر نے کہا کہ سر یہ CAMELL ہےCamel (یعنی اونٹ) نہیں ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ کیمل تو ایک ہی ہوتا ہے آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟
ممبر پی اے آر سی نے کہا کہ سر یہ کمیونٹی ایکشن پلان کے حوالے سے پروگرام کا مخفف ہے، صورتحال واضح ہونے کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان ہنسی نہ روک سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی اجلاس میں نے کہا کہ
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔