رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا۔کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہو گا،جہاں ملک بھر سے رویت ہلال کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا اور رمضان کے آغاز کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کا معاون عملہ اور افسران بھی شرکت کریں گے۔چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ترلائی خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان وزیراعظم کا ترلائی خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے... پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔