پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 بروز بدھ نظر آنے کا قوی امکان ہے، کیونکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر 18 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے مناسب امکانات موجود ہیں۔ اس طرح 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے۔

چاند کی پیدائش اور رویت کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔

18 فروری کو چاند نظر آنے کا آخری وقت مختلف علاقوں میں کچھ یوں ہوگا:

آزاد جموں و کشمیر: شام 6:58

گلگت بلتستان: شام 6:53

پنجاب: شام 7:08

خیبر پختونخوا: شام 7:13

سندھ: شام 7:24

بلوچستان: شام 7:47

موسمی حالات سازگار ہونے کی صورت میں چاند کی رویت کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

رمضان 19 فروری سے شروع ہونے کا امکان

قبل ازیں 5 جنوری کو پیش گوئی کی گئی تھی کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بھی کہا تھا کہ فلکیاتی حساب کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حتمی اعلان کا اختیار صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو حاصل ہے، جو شرعی شہادتوں کی بنیاد پر اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رمضان المبارک 2026 کا چاند.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک 2026 کا چاند رمضان المبارک کا چاند

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی