اسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،ایس پی رورل ذیشان علی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 255 افراد 127دکانوں کو چیک کیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران 95 موٹر سائیکلوں اور 35 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 5 افغانیوں سمیت 6 مشکوک افراد ،22 موٹر سائیکلوں اور 03 گاڑیوں کو تھانہ شفٹ کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں، شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، ججز کیخلاف 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، ججز کیخلاف 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی ہر ظلم کا حساب لیں گے، سہیل آفریدی آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی اجلاس، اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی،متعدد بل منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔