Express News:
2026-07-24@01:02:59 GMT

سلمان خان کے بعد ان کے بہنوئی کو بھی دھمکی موصول

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما بھی مشکل پھنس گئے ہیں جہاں دیگر بالی ووڈ اداکاروں کی طرح انہیں بھی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ای میل لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے فرد نے بھیجی ہے۔

آیوش شرما کو ملنے والی دھمکی سے بالی ووڈ اسٹارز میں ایک دفعہ پھر تشویش پھیل گئی ہے کیونکہ ایک روز قبل ہی ایک اور اسٹار رنویر سنگھ کو وٹس ایپ وائس مسیج کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی اور بھتہ بھی طلب کیا گیا تھا۔

ممبئی کرائم برانچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیوش شرما کو پروٹون میل کے ذریعے ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے تاہم پولیس نے ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے اور دھمکی کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عہدیدار اس بات کا بھی تعین کر رہے ہیں کہ آیا مذکورہ ای میل ملک کے اندر سے یا باہر سے بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی دھرندھر کے اسٹار رنویر سنگھ کو وٹس ایپ پر دھمکی آمیز وائس مسیج ملا تھا، جس میں کروڑوں بھارتی روپے طلب کیے گئے اور اس پیغام سے ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

دھرندھر کی کامیابی کے بعد بڑی مشکل، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی سخت

سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

رنویر سنگھ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ انہیں دھمکی دینے والے ملزم نے وی پی این کا استعمال کیا تاکہ مسیج بھیجنے والے کا پتا نہ چلے تاہم دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دونوں کیسز میں مختلف ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے واضح ہوتا ہے کہ مسیج بھیجنے والے شناخت بدستور خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

آیوش کو ای میل بھیجنے والے ملزم نے پروٹون میل کا استعمال کیا اور رنویر سنگھ کو وی پی این کے ذریعے دھمکی دی گئی، جو ڈیجیٹل شعبے میں انتہائی خفیہ سمجھے جانے والے ٹولز ہیں، اس کی وجہ سے تفتیش بھی مزید مشکل ہوگئی ہے کیونکہ پولیس کو سیکیورٹی کے مختلف پرتوں کے ذریعے ڈیجیٹل ملزمان کا سراغ لگانا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کو ملنے والے دھمکی سے قبل بالی ووڈ کے فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے قریب 31 جنوری کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اور ان کے گھر کے باہر 5 فائر کیے گئے تھے۔

پولیس نے روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں خصوصی عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے 17 فروری تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے آسارام پھاسالے نامی ملزم کو بھی حراست میں لیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر اسلحہ فراہم کیا اور بشنوئی گینک کے لیے برسوں سے کام کر رہے ہیں جبکہ وہ خود کو مکینک ظاہر کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھیجنے والے رنویر سنگھ آیوش شرما کے ذریعے پولیس نے بالی ووڈ کیا گیا گئی ہے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار