ڈیرہ غازی خان، زائرین کی بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 5 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ڈیرہ غازی خان:
سخی سرور دربار سے واپس آنے والے زائرین کی بس بغلچر روڈ پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹبہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بس کی بریک فیل ہوگئی اور وہ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔
شدید تصادم کے باعث بس الٹ گئی جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ