خواتین کو ہر شعبے میں بااثر بنا رہے ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-5
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ‘کھیلتا پنجاب پنک گیمز’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، چاہے وہ سیاست ہو یا جہاز اڑانا۔ انہوں نے بسنت کے دوران قانون پر عملدرآمد کرنے پر لاہوریوں کو سراہا اور کھلاڑیوں کے لیے 2 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز’’کھیلتا پنجاب پنک گیمز‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔