رخشندہ منیب و دیگر کا ہاجرہ عرفان اور نائلہ تجمل سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-2
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے نائب ناظمہ کراچی ہاجرہ عرفان اور مرکزی نگراں بیت المال نائلہ تجمل کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ ان کے ہمراہ معتمدہ صوبہ سندھ عذرا جمیل بھی تھیں۔ناظمہ صوبہ نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی نائب ناظمات شگفتہ ابراہیم، عائشہ ظہیر،فخر النسا ، اسما ادریس ، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افتخار اور دیگر صوبائی ذمے داران ہاجرہ عرفان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔