قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی‘ کئی بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-30
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔ قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ پاکستان کے نام اورنشانات کے غلط استعمال کی روک تھام (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی نے نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کو بھی منظور کرلیا گیا۔ ایوان نے اسلام آباد کے بزرگ شہری (ترمیمی) بل 2025 کی کثرتِ رائے سے منظوری دیدی بل میں عالیہ کامران کی ترمیم کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورم کی نشاندہی منظور کرلیا قومی اسمبلی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔