نئی دہلی: بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کے خلاف ملک بھر میں کسانوں نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 12 فروری کو ہڑتال کی کال دے دی ہے، جبکہ مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کسان یونین اور دیگر زرعی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کے حوالے سے امریکا کو غیر ضروری اور حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو ملکی کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں اور اس کے منفی اثرات مقامی زراعت پر مرتب ہوں گے۔

اسی سلسلے میں بھارتی پنجاب میں کسانوں نے امریکا بھارت تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، اس دوران مظاہرین نے دونوں ممالک کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی اور علامتی طور پر رہنماؤں کے پتلے بھی نذر آتش کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور زرعی شعبہ مزید دباؤ کا شکار ہوجائے گا۔

کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی پالیسی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، عالمی منڈی کے دباؤ اور درآمدات میں ممکنہ اضافے سے مقامی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں بعض بھارتی زرعی مصنوعات کو امریکی منڈی تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، کیلے اور آم سمیت چند مصنوعات کو امریکا میں زیرو ٹیرف پر برآمد کرنے کی اجازت ملے گی، جس سے برآمدات میں اضافہ اور کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں تقریباً 80 فیصد کسان چھوٹے کاشت کار ہیں، جو دو ہیکٹر یا اس سے کم زمین کے مالک ہیں، جس کے باعث ان کی آمدنی پہلے ہی محدود ہے، کسان ملک میں ایک مضبوط اور بااثر ووٹنگ بلاک سمجھے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے حکومتیں عموماً زرعی طبقے کے تحفظات کو نظرانداز کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

حالیہ احتجاج اور ہڑتال کی کال کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان مذاکرات نہ ہوئے تو آنے والے دنوں میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے خلاف

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان