امریکی سفارتخانے نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور نجی شعبے کے روابط مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں باہمی تجارت کے فروغ اور پائیدار اقتصادی ترقی پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ناظم الامور کا سیالکوٹ کا دورہ، پاک امریکا تجارت کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں مضبوط مجموعی معاشی اصلاحات اور سازگار سرمایہ کاری کا ماحول نجی شعبے کی ترقی کا باعث بن رہا ہے، جس سے بین الاقوامی مسابقت اور نئی سرمایہ کاری کے حصول کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی روابط اصلاحاتی عمل اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Strong macroeconomic reforms and a supportive investment environment result in private sector growth and the ability to compete internationally and attract new investment.

  During his visit to Pakistan, U.S. Deputy Assistant Secretary John Mark Pommersheim and Chargé d’Affaires… pic.twitter.com/3kQHoIjGuF

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 11, 2026

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک پومرشائم اور ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں امریکا پاکستان تجارت بڑھانے، نجی شعبے کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی و باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی حکام نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تجارتی روابط اور نجی شعبے کا تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کے مرکزی ستون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی مکالمہ پاکستان کی منڈی کے حجم، جغرافیائی رابطہ کاری کی صلاحیت اور جیو اکنامک اہمیت کا عکاس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شراکت داری میں تعطل سے متعلق دعوے جاری سفارتی اور کاروباری سرگرمیوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مشترکہ اقتصادی مفادات اور طویل المدتی استحکام کے تناظر میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی سفارتخانہ پاک امریکا تجارت پاکستان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی سفارتخانہ پاک امریکا تجارت پاکستان سرمایہ کاری

پڑھیں:

سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا

نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔  نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی