Jasarat News:
2026-07-24@00:58:06 GMT

دہشتگردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، علما مشائخ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے مکمل صفایا کیا جائے گا،پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت خارجہ و داخلہ پالیسی سمیت تمام معاملات میں ایک پیج پر ہیں، معیشت بنیادی استحکام حاصل کر چکی ہے، دہشت گردی کیخلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے موثر سفارت کاری ہو رہی ہے۔حقِ خودارادیت ہی واحد حل ہے۔بھارت کی سخت پالیسیوں اور زمینی حقائق نے اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ان الفاظ کا اعادہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا، سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ سے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور ملکی سیاسی،معاشی استحکام کو ملک دشمن عناصروں کی جانب سے نقصان پہنچانے کے واقعات کی ملک بر کے علماء مشائخ کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحریک پاکستان کے کارکن،بزرگ مسلم لیگی رہنماء بابائے خیرپور بھیج پیر جٹا پنجم حضرت پیرومر شد محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ نقشبندی کے 16عرس مبارک کے موقع پر 10مارچ کو منعقد ہونے والی 16ویں وحدت امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے 16ویں وحدت امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں جن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں ماضی میں بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی حالانکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سنی شیعہ بھائیوں میں اتحاد اخوت امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے اسی لیے وہ آپس میں اتحاد امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردی کیخلا ف ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار