data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگراں حاجی محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عبادت میں دل لگانا سعادت مندوں کا حصہ ہے، عبادت میں لذت پانے کی کوشش کریں ،آج ہمارے معاشرے میں ایک تعداد ماہ رمضان میں بھی غیبت چغلی ،بدنگاہی کے گناہ میں مبتلا رہتے ہیں۔وہ حیدرآباد فیضان مدینہ میں ذمیداران کی تربیتی نشست سے بیان کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحم اللہ تعالی علیہ ماہ رمضان المبارک میں 61قران پاک پڑھا کرتے تھے، ابھی سے ذہن بنا لیں ماہ رمضان المبارک نیکیوں میں گزارنا ہے رمضان المبارک کی پہلی فجر میں نمازیوں کا جلوس مساجد کی طرف بڑھتا ہے رمضان المبارک نمازی بننے کا مہینہ ہے ، تقوی پرہیزگاری بڑھانے کا مہینہ ہے ،ماہ رمضان المبارک میں نماز کے بعد بلکہ ساری زندگی نمازوں کے بعد مسجد میں ٹھہرا ئوپیدا کریں یعنی نماز کے بعد بھی کچھ نہ کچھ وقت مسجد میں بیٹھیں اور باجماعت نماز کا اہتمام کریں، ماہ رمضان المبارک میں مکمل قران پاک پڑھیں ایک تعداد ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماہ رمضان المبارک میں

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی