رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلاک کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ 18 فروری کو ہوگا۔
اسلام آباد، لاہور ،کراچی اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔