Juraat:
2026-06-03@02:12:05 GMT

خود ساختہ مہنگائی عروج پر،مٹن، بیف،چکن کی قیمتیں بے قابو

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

خود ساختہ مہنگائی عروج پر،مٹن، بیف،چکن کی قیمتیں بے قابو

شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی
انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا

شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں دے رہیں۔ شہر بھر میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، معیاری مٹن 2700 سے بڑھ کر 3200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ معیاری بیف کی قیمت 1200 سے 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت فروش من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ دوسری جانب بعض ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر غیر معیاری مٹن اور بیف فروخت کیے جانے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 7 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد چکن 482 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: روپے فی کلو

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا