پی ایس ایل 11: نیلامی میں فروخت ہونیوالے 10 سب سے مہنگےکھلاڑی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جو فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔دوسرے نمبر پر آل راونڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 8 کروڑ روپے میں خریدا ۔مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل ہیں جو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔فخر زمان کو لاہور قلندرز نے سات کروڑ 95 لاکھ روپے دے کر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔حارث رؤف پھر سے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، اُنہیں قلندرز کی انتظامیہ نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں خرید لیا۔، مارک چیپ مین کو اسلام آباد نے7 کروڑ روپے میں خریدا۔خواجہ نافع کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ساڑھے 6 کروڑ روپے میں خریدا۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 5 کروڑ 85 لاکھ میں کراچی کنگز کے ہوگئے۔سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ میں حاصل کیا جب کہ لاہور قلندرز نے اُسامہ میر کو ساڑھے 3 کروڑ روپے میں خرید ا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کروڑ روپے میں لاکھ روپے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔